آل پاکستان میمن فیڈریشن کا قیام تاریخ کے آئینے میں

1947 میں پاکستان کے قیام کے بعد ہزاروں میمن خاندانوں نے پاکستان ہجرت کی جن کا تعلق کاٹھیوار، گجرات اور برِصغیرکے دیگر علاقوں سے تھا۔ ان کی اکثریت صوبہ سندھ  کے شہری علاقوں خاص کرکراچی، حیدرآباد،  سکھروغیرہ  میں آباد ہوئی۔ اپنے تشخص اور جذبائے امدادِ باھمی کو قائم رکھنے  کے لئےاپنے آبائی علاقوں کی بنیاد پر (جو وہ چھوڑکر آئے تھے) میمن برادری نے جماعتوں کی بناء ڈالی تاکہ اپنے بےمایہ میمن بھائیوں کی مدد احسن انداز میں کی جاسکیں۔

1951 میں میمن برادری کو یکجاء کرکے ایک پلیٹ فارم  پرلانے کی ضرورت محسوس کی جانے لگی۔  چند اہم میمن شخصیات جن میں جناب محمد علی رنگون والا، جناب سلیمان بھورا، جناب عمر فاضل فاروق، جناب حاجی عبدالشکور تومبی، جناب عبدالعزیز ساغر، جناب محمد صدیق کوکسواڈیہ، جناب حاجی عبداللطیف ڈھیڈھی نےاپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکرمیمنوں کو ایک پلیٹفارم  پرمجتمع کرنے کے لئے کوششیں شروع کیں۔ اس  کے بنیادی مقاصد میں میمن برادری    میں مرکزیت کو فروغ دینے کےذریعے میمن برادری کی آواز کو  حکومتی سطح پر معصر اندازمیں پہنچانے کے علاوہ پاکستان میں آباد دیگر اقوام سے بہتر ہم آہنگی کا حصول شامل تھا۔

ایک سال کی جدوجہد کے بعد آل پاکستان میمن فیڈریشن کے آئین کا مسودہ تیار کر لیا گیا جسے بعد میں 27 دسمبر 1952 کو ہونے والی میٹنگ میں جیتپور میمن  ایسوسی ایشن ، دھوراجی میمن ایسوسی ایشن ، کتیانہ میمن ایسوسی ایشن، بانٹوا میمن جماعت،  ھالار میمن جنرل جماعت، اوکھائی میمن جماعت  اور اونا محال میمن جماعت کے مندوبین شامل تھے اور متفقہ طور پر  یہ آئین منظور کیا۔

ایسی دوران کراچی اور دیگر شہروں میں کام کرنے والی جماعتوں کو آل پاکستان میمن فیڈریشن میں شمولیت کے لئے  خطوط بھی ارسال کردیئے گئے تاکہ ہر جماعت کے چار نمایندگان کو فیڈریشن کی پہلی مجلسِ عاملہ شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔

آخرکار آل پاکستان میمن فیڈریشن کے اجراء کے اعلامیہ پرمجلس عاملہ کی پہلی میٹنگ مورخہ 28 اگست 1953 کو پاکستان مرکنٹائل ایسوسی ایشن کے ہال میں منعقد ہوئی جس کی صدارت جناب محمد علی رنگون والا نے کی۔ جس میں  عبوری کمیٹی کے کنوینر جناب عزیز ایوب ساغر منتخب ہوئے۔  اس دن تک فیڈریشن کے ممبرجماعتوں کی تعداد 19 ہوچکی تھی۔ اسی میٹینگ میں مجلس عاملہ کے پہلے عہدیداران کے انتخابات کا اعلان  اوراگلے دن ہونے والے آل پاکستان میمن کنوینشن کے انعقاد سے مطعلق انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔

(Extracts: Memon Federation A symbol of synergy for community development by Mr. Usman Batliwala)

All Pakistan Memon Federation I. T. Committee All Rights Reserved. Design & Develop By Eggclay Technologies