Introduction Seminar of Slick Dot Net Developers (SDND)03-03-2019
آل پاکستان میمن فیڈریشن کی آئی – ٹی ۔ کمیٹی کی جانب سے ایک نئے کورس Slick Dot Net Developer کا تعارفی سمینار مورخہ ۳ مارچ۱۹ ۲۰ کوآل پاکستان میمن فیڈریشن کے آڈیٹوریئم میں منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات کی کثیرتعداد موجود تھی۔آئی – ٹی ۔ کمیٹی کے رکن جناب آصف حسین صاحب نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔ اس موقع پر اساتذہ کاتعارف کرایا گیا جن میں جناب محمد زین الدین،جناب رفیع ئ اللہ آفریدی، جناب زیاد کاشف، جناب محمد قاسم اشرف اور جناب حفیظ آدم سوریہ شامل تھے۔ جناب زیاد صاحب نے کورس کی out line پر ایک تفصیلی presentation دی جسے حاضرین نے بہت سراہا۔ سمینار سے آل پاکستان میمن فیڈریشن کی آئی- ۔ٹی ۔ کمیٹی کے چیئر مین جناب جنید ہارون بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پرحاضرین سے خطاب کرتے ہوئے آ ل پاکستان میمن فیڈریشن کے صدر محمد حنیف موٹلانی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم کا حصول صرف روزگار کے لئے نہ کریں بلکہ اس سے اپنے اخلاق بہتر کریں تاکہ تعلیم کا اصل فائدہ معاشرے تک پہنچ سکے ۔انہوں نے کہاکہ میمن فیڈریشن جہاں مذ ہبی،سماجی،فلاحی ،تعلیمی اور صحت عامہ کے شعبہ میں انسانیت کی بلا امتیاز خدمات انجام دے رہی ہے وہیں پر بے روز گار اور بہترین روزگار کے خواہشمندنوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے ذرائع بھی پیدا کرتی ہے تاکہ یہ نوجوان اپنے خاندان کے کفیل بن سکیں ۔اس قسم کے آٹی کورس کا اجراء اسی کی ایک کڑی ہے۔ محمد حنیف موٹلانی صاحب نے آئی- ٹی ۔ کمیٹی کے چیئر مین جناب جنید ہارون ، وائس چیرمین جناب انیس احمد اشرفی اور دیگر ممبران کو ان کی اس کاوش پر خراج تحسین پیش کیا اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر دیگر مہمانوں میں بانٹوا جماعت سے جناب حاجی بابا ، جناب محمد فرحان ، پاکستان میمن جماعت سے جناب اعجاز بکھلا ، گونڈل میمن ایسوسیایشن سے جناب فیصل پونجانی، دھوراجی میمن ایسوسیایشن سے عبید امین چامڑیا،کوڈینار میمن جماعت سے بشیرلاٹھی والا اور بمبئ ھلائ میمن جماعت سے فاروق جوناگڑھی، موجود تھے۔آخر میں وائس چیرمین جناب انیس احمد اشرفی نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔